ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں نقل پشاور ہائی کورٹ نے نتائج روکنے کا حکم دے دیا

چیف سیکریٹری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایٹا اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی سے جواب طلب، طلبا نے نقل کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا


ویب ڈیسک September 15, 2023
(فوٹو : فائل)

ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کے کیسز پر طلبا کی درخواست پر نتائج روکنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ پشاور ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج روک لیے اور چیف سیکریٹری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایٹا اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج آفیشل ویب سائٹ پر اَپ لوڈ نہ کیے جائیں۔ بعدازاں عدالت نے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج روکنے کے لیے طلباء نے درخواست دائر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں