راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
دونوں پارٹیوں میں لڑائی جھگڑا ہوا جس میں دو طرفہ فائرنگ سےدو افراد ہلاک ہوئے، پولیس
راولپنڈی میں تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے ڈھوک جابہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگے، دونوں پارٹیوں میں فائرنگ کے تبادلے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈھوک جابہ میں دو پارٹیوں کے درمیان زمین کا تنازع تھا، لڑائی جھگڑا ہوا جس میں فائرنگ کردی گئی، گولیاں لگنے سے سجاد خان اور تیمور خان موقع پر شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں افراد کی موت کی تصدیق کردی۔
پولیس نے موقع سے اہم شواہد جمع کرلیے، دونوں پارٹیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا عمل شروع کردیا ہے، لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی۔