ایشیاکپ لنکن ٹیم سے ہار آکاش چوپڑا عرفان پٹھان نے پاکستان کو ٹرول کردیا

سری لنکا کے کوالیفائی کرنے سے کم ازکم یکطرفہ مقابلے دیکھنے کو نہیں ملے گا، عرفان پٹھان


ویب ڈیسک September 15, 2023
سری لنکا کے کوالیفائی کرنے سے کم ازکم یکطرفہ مقابلے دیکھنے کو نہیں ملے گا، عرفان پٹھان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سری لنکا کے ہاتھوں ایشیاکپ کے اہم میچ میں شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے پاکستان پر ٹرولنگ شروع کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے لکھا کہ سری لنکا کے خلاف فائنل کھیلنا زیادہ اچھا ہوگا، کم ازکم یکطرفہ مقابلے دیکھنے کو نہیں ملے گا۔

عرفان پٹھان نے سری لنکن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں متوازن ٹیم اور مضبوط بیٹنگ لائن اَپ کے طور پر تسلیم کیا۔

مزید پڑھیں: آکاش چوپڑا نے پاک بھارت کھلاڑیوں پر مشتمل پلئینگ الیون بناڈالی

دوسری جانب بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخر معلوم ہوگیا پاکستان ایشیا کی تیسری بہترین ٹیم ہوگی، سری لنکا اچھا کھیلا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے بغیر ایشیاکپ کا انعقاد 'ٹاپنگ کے بغیر پیزا' جیسا ہے، بھارتی کمنٹیٹر

گزشتہ روز سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، وہ 17 ستمبر کو بھارت کیخلاف کولمبو میں ٹکرائیں گے۔

قومی ٹیم نے بارش سے متاثرہ 42 اوورز کے میچ میں 252 رنز بنائے، آئی لینڈرز نے ہدف میچ کی آخری گیند پر حاصل کیا۔





تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں