بہادر جیتتے ہیں یا سیکھتے ہیں شکست سے ٹوٹتے نہیں بابراعظم کو والد کا پیغام

ٹیم نے پوری جان لگائی۔ ہم اس وقت ٹیم کا حوصلہ بنیں یہی حُب الوطنی ہے، اعظم صدیقی


ویب ڈیسک September 15, 2023
(فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد نے اپیل کی ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں نے پوری جان لڑائی، ہار جیت میچ کا حصہ ہے ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں۔

ایشیا کپ میں سری لنکا نے سنسنی خیز میچ میں آخری بال پر میچ اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم پر میچ کے دوران بالرز کے درست طریقے سے استعمال نہ کرنے اور فیلڈنگ صحیح طریقے سے سیٹ نہ کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

بابر اعظم پر یہ تنقید صرف سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں بلکہ سابق کپتانوں اور کوچز نے بھی بابراعظم کو جارحانہ کپتانی کرنے کا مشورہ دیدیا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ اختتامی اوورز میں شاندار بالنگ، شائقین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے

کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی بھی کرکٹ کے شیدائی ہیں اور بیٹے کو اس مقام تک لانے میں ان کا بڑا ہاتھ ہے۔ سری لنکا سے شکست کے بعد انھوں نے انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ کی۔

قومی ٹیم کے کپتان کے والد نے لکھا کہ میری بابر اعظم سے بات ہوئی ہے اس سے بات نہیں ہو پا رہی ہے میں نے اسے دلاسہ دیا کہ بہادر جیتتے ہیں یا سیکھتے ہیں۔ شکست سے ٹوٹتے نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ ورلڈکپ کے ابتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے، بابراعظم کا عندیہ

بابر اعظم کے والد نے قوم سے ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مقابلوں کو دیکھیں تو اللہ صرف نیت اور دل سے کیا ہوا عمل دیکھتا ہے قبول کرے نہ کرے وہ مالک ہے۔ میرے خیال میں ٹیم نے پوری جان لگائی۔ ہم اس وقت ٹیم کا حوصلہ بنیں یہی حُب الوطنی ہے۔

بابر اعظم کے والد نے پوسٹ میں باؤلر زمان خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کل کے میچ کا سُپر اسٹار زمان خان دکھائی دیا ہے جو شدید پریشر میں بھی بہترین بالنگ کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ کیا عبداللہ شفیق کی شکل میں ورلڈکپ کیلئے پاکستان کو اوپنر مل گیا

اعظم صدیقی نے مزید لکھا کہ آدھے کھلاڑیوں کی انجری کے باعث آدھی ٹیم نے پورا مقابلہ کیا لیکن آخری گیند پر فیصلہ سری لنکا کے حق میں آگیا۔ ان شااللہ ولڈ کپ میں سارے کھلاڑی فٹ ہوں گے تو میچز کا مزہ آئے گا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔