ایپل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نئی اپ ڈیٹ صرف فرانس کے صارفین پر لاگو ہوگی جہاں ایک مخصوص ٹیسٹنگ پروٹوکول موجود ہے۔ ایپل نے یہ بھی وضاحت پیش کی کہ تابکاری ٹیسٹنگ نظام کا نتیجہ ہے اور یہ صحت کے لحاظ سے کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔
فرانسیسی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ریگولیٹر آئی فون 12 کو ملک میں دوبارہ فروخت کی اجازت دینے سے پہلے حکم کی تعمیل میں کی گئی نئی اپ ڈیٹ کی جانچ کرے گا۔
واضح رہے کہ منصوبہ بند اپ ڈیٹ ایپل کے آئی فون 12 سے متعلق خدشات پیدا کرتا ہے جو دوسرے ممالک میں ابھی تک استعمال ہورہا ہیں۔