بھارت اپوزیشن جماعتوں کا نفرت پرمبنی مودی ایجنڈا چلانیوالے نیوزاینکرز کے بائیکاٹ کا فیصلہ

متعدد بھارتی نیوز چینلز اور اینکرز مسلم اور مسیح اقلیتوں پر پولرائز پروگرام کرکے نفرت پھیلا رہے ہیں، ترجمان کانگریس

—فائل فوٹو

بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے ان تمام نیوز چینلز اور اینکرز کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے جو مسلمان اور میسحی اقلیتوں کے خلاف وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کے نفرت آمیز ایجنڈے کو ہوا دے رہے ہیں۔

کارکنوں اور حقوق گروپوں نے 2014 میں مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بھارت میں آزادی صحافت پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

حزب اختلاف کے سیاست دانوں نے الزام لگایا کہ بعض بھارتی نیوز چینلز بی جے پی کے ایجنڈے کو لے کر چل رہے ہیں اور ان میں مسلم اور عیسائی اقلیتوں پر پولرائز پروگرام جارہی ہیں۔



 


کانگریس پارٹی کے ترجمان پون کھیرا نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ''ہم نفرت سے بھرے اس بیانیے کو جائز نہیں مناتے جو ہمارے معاشرے نفرت کے باعث بن رہے رہا ہے، ہم نفرت کے ان شو میں حصہ نہیں لیں گے''۔

علاوہ ازیں اپوزیشن بلاک نے کہا کہ ان کے اراکین 14 اینکرز کے پروگراموں میں شریک نہیں ہوں گے جن میں بھارت کی کچھ مشہور ٹی وی نیوز شخصیات بھی شامل ہیں۔



 

 

 
Load Next Story