مسلم لیگ ن کی ضلعی صدر بجلی چوری میں ملوث نکلیں مقدمہ درج

ملزمان 60 ہزار کے نادہندہ نکلے، جس پر میٹر کاٹا گیا پھر کنڈا لگا کر لیسکو کو 1 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا، مقدمہ متن


ویب ڈیسک September 15, 2023
(فوٹو فائل)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ضلعی صدر صفیہ سعید کے خلاف بجلی چوری کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلھے شاہ سب ڈویژن کی حدود میں مسلم لیگ ن کی ضلعی صدر صفیہ سعید کے ڈیرے پر ڈائریکٹ کنڈا لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی۔ لیسکو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کنڈے کے لیے استعمال ہونے والی تار قبضے میں لے کر پولیس کے حوالے کردی ہے۔

لیسکو ترجمان کے مطابق ملزمان نے ڈائریکٹ کنڈ الگا کر لیسکو کو ایک لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ ملزمان پہلے بھی لیسکو کے 60ہزار روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں جس کی بنا پر ان کا میٹر کاٹ دیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔