اجنبی شخص نے دریا میں ڈوبتی سات سالہ بچی کو بچا لیا ویڈیو وائرل
چین میں ایک بچی اسکول جاتے ہوئے دریا میں جاگری اور ایک شخص نے چھلانگ لگا کر اسے ڈوبنے سے بچالیا
چین میں انسانی عزم و ہمت کا ایک شاندار منظر اس وقت دیکھا گیا جب ایک ڈوبتی ہوئی بچی کو دیکھ کر اجنبی شخص نے فوری طور پر دریا میں چھلانگ لگا کر اسے موت کے منہ سے بچا لیا۔
صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر چنگ گیان کے درمیان سے ایک دریا گزرتا ہے جو اس وقت بھی بہاؤ میں تھا۔ یہ واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا ہے جس میں اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سات سالہ بچی آخر دریا میں کیسے گری اور جب اسے دیکھا گیا کہ تو وہ بہت دور پہنچ چکی تھی۔ سب سے تشویشناک بات یہ تھی کہ بچی کا سر ڈوب رہا تھا اور اس کے صرف بال دکھائی دے رہے تھے۔
یہ منظر دیکھ کر لوگوں کی چیخیں نکل گئیں اور وہ بچی کی جان بچانے کے لیے مدد کو پکار رہے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اس شخص نے فوری طور پر دریا میں کود کر تیزی سے تیرنا شروع کر دیا اور دور موجود بچی کی جانب بڑھا اور اسے گرفت میں لے کر دوبارہ کنارے تک لے آیا۔ خوش قسمتی سے بچی زندہ تھی جو فوری طور پر اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی۔ اس بچی کے پاس اسکول بیگ بھی تھا۔