سوشل میڈیا کے بجائے براہ راست سماجی روابط سے ذہن پر اچھا پڑتا ہے

مطالعے کیلئے کچھ شرکا کو سمارٹ فونز کے مخصوص ٹاسک دیئے گئے جبکہ دیگر کو آپس میں بیٹھ کر بات چیت کرنے کا ٹاسک دیا گیا


ویب ڈیسک September 15, 2023
[فائل-فوٹو]

موڈ کو بہتر کرنے کیلئے یا ذہنی مثبت اثرات کو بڑھانے کیلئے سوشل میڈیا پر وقت گزارنے کے بجائے براہ راست کسی کے ساتھ ذاتی گفتگو کریں۔

ایک نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ براہِ راست آمنے سامنے سماجی روابط سے موڈ پر مثبت اثرات زیادہ ہوتے ہیں بنسبت سوشل میڈیا پر وقت گزارنے سے۔

مطالعے کے مصنفین نے حال ہی میں آن لائن شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ لوگ اپنے اسمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ یا تو وہ اکیلے پن کے ناخوشگوار تجربے سے بچنا چاہتے ہیں یا اس وجہ سے کہ وہ براہ راست سماجی تعامل کے فوائد کو نہیں جانتے۔

جارجیا یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی طالبہ اور مطالعے کی سرکردہ مصنف کرسٹینا لیکفور نے نیوز ریلیز میں کہا کہ ہم یہ بات جاننے میں دلچسپی رکھتے تھے کہ لوگ سسماجی روابط میں اپنے اختیارات کا موازنہ کیسے کرتے ہیں یعنی بالواسطہ یا بلاواسطہ سماجی روابط، دونوں لحاظ سے وہ کیسا محسوس کرنے کی توقع رکھتے ہیں اور پھر وہ انہیں انجام دینے کے بعد حقیقت میں کیسا محسوس کرتے ہیں۔

مطالعے میں شریک کچھ شرکا کو سمارٹ فونز کے مخصوص ٹاسک دیئے گئے جن میں ویڈیوز دیکھنا، سوشل میڈیا استعمال کرنا میسجنگ کرنا یا دیگر سرگرمیاں شامل تھیں جبکہ دیگر کو دوسرے افراد کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔

نتائج سے پتہ چلا کہ وہ شرکا جنہوں نے آپس میں بات چیت کی، ان کے موڈ پر کافی اچھا اثر پڑا بنسنبت ان کے جنہوں نے اسمارٹ فون پر سوشل میڈیا پر وقت گزارا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں