پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر کے لئے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار
عالمی ادارہ صحت نے پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر کے لئے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا تھا
پولیو کے بڑھتے مرض کے باعث عالمی ادارہ صحت نے پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر کے لئے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
دو ہفتے قبل عالمی ادارہ صحت نے پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر کے لئے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا تھا تاہم حکومت پاکستان نے عالمی ادارے سے 15 روز کی مہلت طلب کی تھی، مہلت ختم ہونے کے بعد اب ان پابندیوں کا اطلاق ہوگیا ہے جس کے تحت یکم جون سے بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو کم از کم ایک ہفتے اور زیادہ سے زیادہ ایک سال کے دوران انسداد پولیو ویکسی نیشن کرانی پڑے گی اور کسی بھی ملک میں سفر کے دوران اپنے ہمراہ پولیو ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ بھی رکھنا ہوگا۔
واضح رہے کہ 5 مئی کو جنیوا میں عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس برس پاکستان میں پولیو کیسز میں 600 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جب کہ ایسے ممالک میں بھی یہ مرض پاکستانیوں کی وجہ سے دوبارہ پھیل رہا ہے جہاں اسے ختم کردیا گیا تھا۔