گوجرانوالہ میں کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے اپنے افسر کو قتل کردیا

کانسٹیبل یونس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر سب انسپکٹر رانا شفیق کو گولی ماردی، پولیس


ویب ڈیسک September 15, 2023
(فوٹو: فائل)

گوجرانوالہ میں تھانہ کھیالی میں کانسٹیبل نے سب انسپکٹر رانا شفیق احمد پر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

فراہم کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق کانسٹیبل یونس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر سب انسپکٹر رانا شفیق کو گولی ماردی اور وقوعہ سے فرار ہوگیا جبکہ سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

اطلاع ملتے ہی سی پی اومحمد ایاز سلیم، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن وقوعہ پر پہنچ گئے اور متعلقہ افسران نے فرانزک موبائل لیبارٹری کی مدد سے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایس پی سٹی غیوراحمد کی زیر نگرانی ملزم کی گرفتار ی کے لیے پولیس ٹیمیں متحرک ہیں جبکہ ایس ایس پی آپریشنز نے معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے اانکوائری آفیسر مقررکردیا۔

سی پی او گوجرانوالہ نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ملوث اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں