پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے کا مجرم ساہیوال جیل میں ہلاک

کرم دین کو عمر قید ہوئی ، 18سال سے قید بھگت رہا تھا، اچانک بے ہوش ہوگیا

ٹیچنگ اسپتال میں چل بسا،سیشن جج کا موت کی عدالتی تحقیقات کا حکم۔ فوٹو: فائل

ساہیوال جیل میںسابق صدر جنرل پرویز مشرف پر مبینہ قاتلانہ حملہ کا قیدی کرم دین ہلاک ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ساہیوال نے قیدی کرم دین کی موت کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛ پرویز مشرف کی درخواست وفات کے بعد سماعت کیلیے مقرر

50 سالہ کرم دین کو عمر قید کی سزا انسداد دہشتگردی کورٹ سے ہوئی تھی اور جیل میں 18سال سے قید بھگت رہا تھا ، گزشتہ روز جیل میں اچانگ بے ہوش ہوکر گر پڑا، اسے ٹیچنگ اسپتال لایا گیا جہاں دم توڑ گیا پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی جو صادق آباد لے گئے۔
Load Next Story