پٹرول قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنوں کا اعلان
سیاسی جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر ظلم قرار دے دیا
پٹرول قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی نے گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنوں کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پرپٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مزید مشکل بنا دیا، جماعت اسلامی بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی تحریک چلا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے کا اضافہ
سراج الحق کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں گورنر ہاؤسز کے باہر عوامی دھرنے دیں گے ، عوام سے اپیل کرتا ہوں ،کہ اس صورتحال میں خاموش رہنا موت ہے ، موت کا انتظار کرنے کی بجائے گھروں سے نکلیں اور جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عوامی حمایت کے ذریعے حکومت کو یہ اضافہ واپس لینے پر مجبور کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیکر بھتہ خوری کا حکومتی سلسلہ بند کیا جائے، پی ٹی آئی
اُدھر ایم کیو ایم پاکستان، پیپلزپارٹی نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر ظلم قرار دے دیا جبکہ پی ٹی آئی نے اضافے کو بھتہ خوری قرار دیا اور اس سلسلے کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کا سونامی آگیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سمیت ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی ٹرانسپورٹرز نے اضافے کا اعلان کردیا۔