’’ورلڈکپ پاکستان ایک دن نیچے تو دوسرے دن سب کو آؤٹ کلاس کردیتا ہے‘‘
ناصر حسین اور آئن مورگن کا قومی ٹیم کی میگا ایونٹ میں پرفارمنس پر تبصرہ
انگلینڈ کے دو سابق کپتانوں ناصر حسین اور آئن مورگن نے پاکستانی ٹیم کے ورلڈکپ میں پرفارمنس پر تبصرہ کردیا۔
اسکائی اسپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان کے ورلڈکپ میں ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کے امکانات کا انحصار فاسٹ بولرز کی فٹنس پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ کے دوران نسیم شاہ اور حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے جبکہ شاہین واحد پیسر ہیں جو فٹ ہیں، پاکستان کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا ہے، ٹیموں بالرز کی موجودگی میں پاکستان ایک خطرناک ٹیم بن جائے گی۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ معروف بنگلہ دیشی کمنٹیٹر نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا
سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ون ڈے فارمیٹ میں فاسٹ بولرز کسی بھی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لیے انکا فٹ ہونا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آئن مورگن نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا
ناصر حسین نے فخر زمان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آؤٹ آف فارم ضرور ہیں مگر ٹاپ آرڈر میں کافی اہم ہیں، پاکستانی کیلئے سب سے بڑی تشویش کی بات انکے اسپنرز کا فارم میں نہ ہونا ہے۔
مزید پڑھیں: نسیم شاہ ورلڈکپ کے ابتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے، بابراعظم کا عندیہ
میری نظر میں پاکستان آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہمیشہ ایک بڑی ٹیم ہوتی ہے، پاکستان ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے، ایک دن پاکستان ٹیم بالکل نیچے ہوگی تو اگلے روز وہ سب کو آؤٹ کلاس کردے گی۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا وارم اَپ میچ دوبارہ شیڈول کرنے کا مطالبہ
اس موقع پر سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے کہا کہ کوئی شک نہیں پاکستان ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہوگی تاہم حالیہ نتائج پاکستان کیلئے سبق آموز ہیں تاہم ایشیاکپ میں جو کچھ ہوا انہیں اپنے ذہن سے یہ نکال کر ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہوگی۔
واضح رہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم اپنا پہلا نیدرلینڈز کیخلاف 6 اکتوبر کو کھیلے گی۔