آزادی اظہار کے نام پر توہین رسالت برداشت نہیں کی جائیگی مقررین

توہین رسالت پرمبنی فلم کےخلاف پاکستانی عوام کا احتجاج برحق ہے،سنی تنظیمات کا مشترکہ اجلاس۔


Staff Reporter September 18, 2012
صارم برنی،ساجد نقوی اسد اللہ بھٹو ،صوبائی وزیر عبدالحسیب،ثروت اعجاز،حافظ عاکف سعید، مفتی نعیم،مفتی عثمان یار کا ردعمل. فوٹو: اے ایف پی

جماعت اسلامی سندھ کے امیر اسد اللہ بھٹو نے حضوراکرمؐ کی توہین پر مبنی فلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مسلمان اپنے نبی کی توہین برداشت نہیں کرسکتا

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج سہ پہر 3 بجے مرکز اہلسنت سے امریکی قونصلیٹ تک نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کریں ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے گستاخانہ فلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکا کی کھلم کھلا دہشت گردی ہے ، صوبائی وزیر مذہبی امور عبدالحسیب نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کی شان میںگستاخانہ فلم بنانے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے اور گستاخانہ فلم سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات شدید مجروع ہوئے ہیں ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ قرآن پاک کے اوراق نذرآتش کرنے والے اور فلم میں معاونت دینے والے ملعون پادری کو سزائے موت دی جائے،تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی نے نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی کو یہودی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار کے نام پر توہین رسالت برداشت نہیں کی جائے گی۔

گوگل کمپنی کے نام لکھے گئے خط میں گستاخانہ فلم کو ویب سائٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ،مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما طارق نظامی نے کہا ہے کہ توہین رسالت پر مبنی فلم کے خلاف پاکستانی عوام کا احتجاج برحق اور اسلامی قوانین کے عین مطابق ہے،صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ صارم برنی نے امریکا میں بننے والی توہین رسالت کی مرتکب فلم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سنی تنظیمات کا مشترکہ اجلاس علامہ ابرار احمد رحمانی کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ امریکی سفیر کو فی الفور پاکستان سے نکالا جائے،اجلاس میں اہلسنت و جماعت کے تحت 29ستمبر کو لبیک یا رسول اللہ ریلی منعقد ہوگی ،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹیری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شانِ رسالتؐ میں امریکی ملعونوں نے گستاخی کی جس پر پوری دنیا میں عالم اسلام سراپا احتجاج ہے،پاسبان کے رہنما ارشد حسین نے مظاہرے سے خطاب میں کہا ہے کہ حرمت رسولؐ اور پر جان بھی قربان ہے۔

جمعیت علما اسلام (س) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتی محمد عثمان یارخان اور دیگر علما نے تمام مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھنائونی حرکت پر مذمت کے بجائے عملی اقدامات کریں،جماعت السنہ پاکستان کے مرکزی ناظم سید اشرف قریشی و دیگر رہنمائوں نے توہین رسالت کے اقدامات کے پیچھے امریکا اور یورپ کی سازش کارفرما ہے ۔

امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے کہا کہ امریکا اور حواری مسلمانوں کے جذبات جان بوجھ کر مشتعل کرتے ہیں ،جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے مسلمانوں کو صبر و تحمل کا مشورہ دے کر مسلمانوں کے جذبات کی توہین کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں