ورلڈکپ اسکواڈ میں سرفراز کی ٹیم میں شمولیت پر آوازیں اٹھنا شروع
مینجمنٹ، کوچ، کپتان کی وکٹ کیپر بیٹر کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی ایک بار پھر ٹیم میں شمولیت کیلئے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایشیاکپ میں قومی ٹیم کی خراب پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے اطلاعات سامنے آئیں ہیں کہ وکٹ کیپر بیٹر اور سابق کپتان سرفراز احمد کو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
سابق کپتان سرفراز احمد نے سال 2021 میں جنوبی افریقہ کیخلاف آخری مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا تاہم وہ ڈومیسٹک سرکٹ میں کھیلتے ہوئے دیکھائی دیئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ''ورلڈکپ؛ پاکستان ایک دن نیچے تو دوسرے دن سب کو آؤٹ کلاس کردیتا ہے''
نوجوان بیٹر محمد حارث کو ایشیاکپ میں موقع دیا گیا تاہم وہ پرفارم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: نسیم شاہ ورلڈکپ کے ابتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے، بابراعظم کا عندیہ
دوسری جانب رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کی مینجمنٹ، کوچ، کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا وارم اَپ میچ دوبارہ شیڈول کرنے کا مطالبہ
واضح رہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے آئی سی سی کی طرف سے بورڈز کو 28 ستمبر تک اسکواڈ کا اعلان کرنے اور تبدیلی کا وقت دیا ہے۔
ایشیاکپ میں قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 228 رنز اور سری لنکا سے 2 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، جس کے باعث بابرالیون فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔
سرفراز احمد پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 117 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں، جس میں انہوں نے 374 کی اوسط سے 2 ہزار 315 رنز بنائے ہیں۔