ہما قریشی نے دوسرے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا مداحوں کی حوصلہ افزائی
ہماری دنیا میں ہر شخص کی اپنی کہانی ہے، ہما قریشی
بالی ووڈ میں نام کمانے کے بعد اداکارہ ہما قریشی نے ایک نئے شعبے میں قدم رکھ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ ہما قریشی اب رائٹر بھی بن گئی ہیں۔ ہما قریشی کا سپر ہیرو کے کردار پر مبنی پہلا ناول ' زبیا۔ این ایکسیڈنٹل سپر ہیرو' دسمبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
بالی ووڈ میں ایک دہائی سے اپنے فن کے جوہر دکھانے والی ہما قریشی نے اپنے ناول سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ میں نے اپنی زندگی سے یہ سیکھا کہ آُپ جیسے بھی ہیں جو بھی خوبیاں اور خامیاں ہیں ان کو تسلیم کرنا اور قبول کرنا ہی آپ کو با اختیار اور طاقتور بناتا ہے۔
ہما قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں اسے تنوع کی ضرورت ہے۔ یہاں ہر شخص کی اپنی کہانی ہے جو ایک بڑی سے تصویر کا ایک ٹکڑا ہوتی ہے۔ مضبوط خواتین کی کہانیاں پیش کرنا اور سامنے لانا نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی رہنمائی کا سبب بنیں گی۔
ہما قریشی کی کامیاب فلموں اور ویب سیریز میں 'گینگس آف واسع پور'، ' بدلہ پور' اور 'مونیکا او مائے ڈارلنگ' شامل ہیں۔