ہفتہ وارکاروبار میں ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹ میں فرق گھٹ کر 005فیصد رہ گیا
سٹہ بازی ختم ہونے سے ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹس 300روپے سے نیچے آگئے
حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بھی ڈالر بیک فٹ پر رہا جبکہ ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید 2.01فیصد تگڑا ہوا، ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹ میں فرق گھٹ کر 0.05فیصد رہ گیا۔
سٹہ بازی ختم ہونے سے ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹس 300روپے سے نیچے آگئے اس طرح سے انٹربینک ریٹ 297روپے سے نیچے اور اوپن ریٹ بھی گھٹ کر 297روپے کی سطح پر آگیا۔
ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر، پاؤنڈ، یورو، درہم اور ریال کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی، ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹ میں فرق 1.06روپے سے گھٹ کر صرف 16پیسے رہ گیا، ڈالر کی قدر کا فرق 1.25فیصد کی شرط ہے لیکن فی الوقت یہ شرح 0.05فیصد پر آگئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6.10 روپے گھٹ کر 296.84روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7روپے کی کمی سے 297روپے ہوگئی اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 9.57روپے گھٹ کر 368.93 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 2روپے کی کمی سے 379روپے رہی۔