مومنہ اقبال نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
اداکارہ نے اپنے بھائی کے ہمراہ عمرہ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے بھائی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی جس کی تصاویر انہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
مزید پڑھیں: موجودہ دور میں شادی کیلئے لڑکا ملنا مشکل ہوگیا ہے، مومنہ اقبال
مومنہ اقبال کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انکے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادیں دی جارہی ہیں اور لوگ انکے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔