چیف جسٹس عمر عطا بندیال الوداعی خطاب میں آبدیدہ خود کو ڈوبتا سورج قرار دے دیا

آپ سب اپنی بھر پور لگن سے کام کریں، ملک کو معاشی و دیگر چیلیجز کا سامنا ہے، چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کے ملازمین سے خطاب

فوٹو فائل

چیف جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ افسران و اسٹاف سے الوداعی خطاب میں آبدیدہ ہو گئے اور خود کو ڈوبتے ہوئے سورج سے تشبیح دے دی۔


چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے افسران و ملازمین سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیساتھ بطور سپریم کورٹ جج نو سال بڑے اچھے گزرے، میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے،آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب اپنی بھر پور لگن سے کام کریں، ملک کو معاشی و دیگر چیلیجز کا سامنا ہے، جب سب اکھٹے ہونگےتو یہ بحران نہیں رہے گا، آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Load Next Story