عالمی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ مصباح الحق ٹیم کی قیادت کریں گے
ٹورنامنٹ میں پاکستان، امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہی
سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق پہلے عالمی ویٹرنز 40 اوورز کرکٹ ٹورنامنٹ میں 18 رکنی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سابق آل راونڈر عبدالرزاق ان کے نائب ہوں گے۔
منگل سے کراچی کے مختلف میدانوں میں شروع ہونے والے ایونٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ان میں پاکستان امریکا،کنیڈا، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات اور نیپال شامل ہیں۔
پاکستان ویٹرنز ٹیم میں سابق ٹیسٹ کپتان و ممتاز آل راونڈر شاہد خان آفریدی، محمد سمیع اور حسن رضا بھی شامل ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین کوچ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں: ویٹرنز کرکٹ ورلڈکپ کیلئے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان
پاکستان اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے گا، ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب پیر کی شب گورنر ہاوس میں ہوگی۔ سیمی فائنلز 30 ستمبر اور فائنل 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
دریں اثنا آسٹریلیا اور کنیڈا کی ٹیموں نے ہفتہ کو اوول گراونڈ، نیشنل اسٹیڈیم پر پریکٹس میچ کھیلا جبکہ امریکی ٹیم نے کراچی جم خانہ گراونڈ پر پریکٹس کی۔