نائیجر کی نئی فوجی انتظامیہ نے فرانس کے سفیر کو یرغمال بنا لیا ایمانوئل میکرون
ہمارے سفیر اور سفارتی ارکان ہیں جنہیں فرانسیسی سفارت خانے میں نظر بند کیا ہوا ہے، فرانسیسی صدر
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ نائیجر کی نئی فوجی انتظامیہ نے فرانس کے سفیر کو "یرغمال بنا لیا گیا"۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایمانوئل میکرون نے شمال مغربی قصبے سمور این آکسوئس کے دورے کے دوران کہا نائیجر میں ہمارے سفیر اور سفارتی ارکان ہیں جنہیں فرانسیسی سفارت خانے میں یرغمال بنا لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ نائیجر کے رہنما سفارت خانے کے احاطے میں تازہ رسد کی اجازت نہیں دیتے، اس لیے سفیر صرف فوجی راشن پر گزارا کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ نائیجر 26 جولائی سے ہنگامہ آرائی کی زد میں ہے، جب صدارتی گارڈ کے سابق کمانڈر نے صدر محمد بازوم کو معزول کردیا۔