ترکی میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 20 کان کن ہلاک متعدد زخمی

کان میں 200 سے 300 کان کنوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ، مقامی حکام


ویب ڈیسک May 13, 2014
امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 20 زخمی کان کنوں کو اسپتال منتقل کردیا. فوٹو؛فائل

ترکی میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے کے نتیجے میں 20 کان کن ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے مغربی صوبے مانیسا میں کان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 20 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ کان میں مزید 200 سے 300 کان کنوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں