پاکستان کو رینکنگ میں پھر نمبر ون بننے کا موقع مل گیا

بھارت نے بیک وقت تینوں طرز کی سرفہرست سائیڈ بننے کا چانس گنوا دیا


Sports Desk September 17, 2023
بھارت نے بیک وقت تینوں طرز کی سرفہرست سائیڈ بننے کا چانس گنوا دیا۔ فوٹو: اے پی

پاکستان کو ون ڈے رینکنگ میں پھر نمبر ون ٹیم بننے کا موقع مل گیا جب کہ آسٹریلیا کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں اتوار کو پانچویں ون ڈے میں شکست گرین شرٹس کواعزاز دلا دے گی۔

ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن کے لیے میوزیکل چیئرگیم بدستور جاری ہے، سری لنکا کے ہاتھوں شکست کی وجہ سے پاکستانی ٹیم تیسرے نمبر پر چلی گئی تھی، جس سے بھارت کو ٹاپ پر پہنچنے کا نادر موقع میسر آیا تاہم اس کے لیے ضروری تھا کہ آسٹریلیا جنوبی افریقہ سے ہار جائے اور بھارت بنگلہ دیش پر فتح پائے۔

چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا تو ہار گیا مگر بھارتی ٹیم بھی شکست سے دوچار ہوگئی، جس کی وجہ سے اس کی ورلڈکپ سے قبل ٹاپ ٹیم بننے کی امیدوں پر پانی پھر گیا، وہ دوسرے سے پھر تیسرے نمبر پر چلی گئی، اب ٹاپ پر 115 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا موجود جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان کی ٹیم ہے، تازہ ترین صورتحال میں بھارت کے پاس فی الحال نمبر ون بننے کا کوئی بھی موقع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے رینکنگ؛ نمبر ون پوزیشن پاکستانی جھولی میں گرنے کو تیار

آج فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ایشیا کپ ٹائٹل جیتنے کے باوجود اسے ٹاپ پر پہنچنا نصیب نہیں ہوگا، اگر آسٹریلیا اتوار کو ہی شیڈول جنوبی افریقہ کے خلاف پانچواں ون ڈے ہارجائے تو بھارت کے ایشین چیمپئن بننے کے باوجود پاکستان ٹیم نمبر ون بن جائے گی ، اگرکینگروز پانچواں میچ جیتنے میں سرخرو رہے اور بھارت بھی ایشیا کپ کا فائنل جیت جائے تو پاکستان کو تیسرے نمبر پر جانا پڑسکتا ہے۔

ورلڈکپ سے قبل دوبارہ نمبر ون رینکڈ ٹیم کاتاج سر پرسجنا پاکستان کے حوصلے بلند کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |