ٹم ساؤتھی اور ٹریوس ہیڈ ورلڈکپ سے قبل انگوٹھا تڑوا بیٹھے
کیوی پیسر اور آسٹریلوی اوپنر کی میگا ایونٹ میں کی شرکت غیریقینی ہوگئی
کیوی پیسر ٹم ساؤتھی اور آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ ورلڈکپ سے قبل انگوٹھا تڑوا بیٹھے۔
کیوی پیسر ٹم ساؤتھی ورلڈکپ کے موقع پر اپنا انگوٹھا تڑوا بیٹھے، جس سے میگا ایونٹ میں ان کی شرکت کے حوالے سے بھی غیریقینی ہوگئی ہے، انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں کیچ تھامنے کی کوشش کے دوران ساؤتھی کے انگوٹھے پر چوٹ آئی۔
گزشتہ روز اسکین میں ہڈی ٹوٹنے کی تصدیق ہوگئی، وہ اب وطن واپس لوٹ رہے ہیں، جہاں علاج کروائیں گے، انگلینڈ سے نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ میں افتتاحی میچ میں صرف 20 روز باقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ
دوسری جانب آسٹریلیا کے اوپنر ٹریوس ہیڈ کا بھی ورلڈ کپ سے قبل انگوٹھا ٹوٹ گیا، میگا ایونٹ میں ان کی شرکت کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر ہوگا، جنوبی افریقہ سے چوتھے ون ڈے میچ کے دوران گیرال کوئیٹزی کی شارٹ ڈلیوری کو پل کرنے کی کوشش میں گیند ہیڈکے بائیں گلووز پر لگی، فیلڈ میں ہی انھیں طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد بیٹنگ جاری رکھنا چاہی مگر 3 بالزبعد وہ تکلیف کی وجہ سے ریٹائر ہرٹ ہوگئے، انھیں ایکسرے کیلیے اسپتال لے جایا گیا۔
بعد ازاں ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے فریکچر کی تصدیق کی ، ٹریوس ہیڈ کے متاثرہ انگوٹھے کا اسکین ہوگا، جس کے بعد میگا ایونٹ کیلیے دستیابی کا تعین کیا جائے گا۔