بھارتی کمنٹیٹر نے نسیم شاہ کی انجری پاکستان کیلئے ’’بڑا نقصان‘‘ قرار دیدیا
ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا
بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری کو پاکستان کیلئے بڑا نقصان قرار دیدیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "لگتا ہے نسیم شاہ کے بارے میں خبر اس سے زیادہ خراب ہے جو لگ رہی تھی، اگر وہ اس سے محروم ہو گئے تو یہ گرین شرٹس کیلئے بہت بڑا نقصان ہوگا"۔
ایشیاکپ کے دوران روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں نسیم شاہ میچ کے 46 ویں اوورز میں دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث وہ اپنے مقررہ 10 اوورز کا کوٹہ پورا نہیں کرسکے تھے جبکہ اُسی میچ میں بیٹنگ کیلئے بھی نہیں آئے تھے۔
مزید پڑھیں: نسیم شاہ کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ
فاسٹ بولر کا دبئی میں مکمل چیک اَپ کیا گیا، جس کی رپورٹ تسلی بخش نہیں آئی ہیں جبکہ انہیں سنجیدہ نوعیت کی انجری کا انکشاف ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: نسیم شاہ ورلڈکپ کے ابتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے، بابراعظم کا عندیہ
گزشتہ روز کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ انجری کے باعث فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن سے بھی محروم ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ کیا عبداللہ شفیق کی شکل میں ورلڈکپ کیلئے پاکستان کو اوپنر مل گیا
اطلاعات کےمطابق نسیم شاہ نہ صرف ورلڈکپ بلکہ کم ازکم 6 ماہ کے لیے کرکٹ سے دور ہوسکتے ہیں، قومی ٹیم کو میگا ایونٹ کیلئے ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے تک کرنا ہوگا۔