ایشیاکپ قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی افواہیں جھوٹ نکلیں

ٹیم کے ایک سینئیر کھلاڑی نے منفی قیاس آرائیوں کی تردید کردی


Saleem Khaliq September 17, 2023
ٹیم کے ایک سینئیر کھلاڑی نے منفی قیاس آرائیوں کی تردید کردی (فوٹو: فائل)

ایشیاکپ میں خراب پرفارمنس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی افواہیں جھوٹ نکلیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان ڈریسنگ روم میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔

ٹیم میٹنگ میں بابراعظم نے کچھ سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، جس پر شاہین شاہ آفریدی نے بابر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی پیش کی وہ انکا اعتراف کریں، اس دوران مبینہ طور پر محمد رضوان نے صورت حال میں ثالث کا کردار نبھایا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کمنٹیٹر نے نسیم شاہ کی انجری پاکستان کیلئے ''بڑا نقصان'' قرار دیدیا

اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کے نمائندے نے رابطہ کیا تو ٹیم کے ایک سینئیر کھلاڑی نے رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی واحد توجہ کرکٹ پر ہے اور ہمیں ناقدین کی فکر نہیں ہے، میچ ہارنے سے ہمارے ناقدین کو اپنی رائے دینے کا موقع ملا ہے لیکن یہ محض منفی قیاس آرائیاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں