برازیل میں مسافر بردار چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ 14 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں امریکی شہری بھی شامل ہے


ویب ڈیسک September 17, 2023
برازیل کے ایمازون جنگلات میں طیارہ گرکر تباہ؛ امریکیوں سمیت 14 ہلاک (فوٹو: رائٹرز)

برازیل کے ایمازون جنگلات میں ایک مسافر بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر سے مچھلیوں کے شکار کے شوقین افراد ایک مقابلے میں حصہ لینے کے لیے اس چارٹرڈ طیارے میں بارسیلوس آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

یہ طیارہ ایک معروف کاروباری شخص نے چارٹر کیا تھا جو مقامی طور پر '' فشینگ گیم'' میں استعمال ہوتا ہے۔ طیارہ حادثے میں امریکیوں سمیت 12 مسافر اور عملے کے 2 ارکان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ٹیم نے طیارے کے ملبے سے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں چند لاشوں کی شناخت کے لیے ان کا ڈی این اے کیا جائے گا۔

طیارہ اپنی منزل سے چند کلو میٹر دوری پر گر کر تباہ ہوا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ طیارے میں کتنے امریکی سوار تھے۔

حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا تاہم کہا جا رہا ہے کہ موسم کی خرابی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ طیارے نے اُڑان کہاں سے بھری تھی۔

برازیل کی ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں