آنکھ پر خطرناک چوٹ نے بائوچر کاکیریئر ختم کردیا

ریٹائرڈجنوبی افریقی وکٹ کیپرنے انٹرنیشنل کرکٹ میںمجموعی طورپر999 شکار کیے

ریٹائرڈجنوبی افریقی وکٹ کیپرنے انٹرنیشنل کرکٹ میںمجموعی طورپر999 شکار کیے

پریکٹس میچ میں آنکھ پر لگنے والی خطرناک چوٹ نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹسمین مارک بائوچر کے کرکٹ کیریئر کا انجام دردناک بنا دیا۔


انھوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 999 شکار کیے،سمرسٹ کیخلاف اسپنر عمران طاہر کی گیند پر انگلش پلیئر جمال حسین کے بولڈ ہونے پر وکٹ پر رکھی بیلز سے ان کی آنکھ پر شدید زخم آیا جس کی گذشتہ شب مقامی اسپتال میں سرجری کردی گئی،اب انھیں وطن واپس بھیجا جارہا ہے، بائوچر نے 15 برسوں پر محیط اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 147 ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی،انھیں طویل دورانیے کی کرکٹ میں 500 کیچز تھامنے والے پہلے وکٹ کیپر کا اعزاز بھی ملا،وہ5 سنچریاں بھی اپنے نام رکھتے ہیں،

ان کا بیان کپتان اسمتھ نے میڈیا کے سامنے پڑھا جس میں بائوچر کا کہنا تھا کہ میں غم اور درد کی حالت میں انٹرنیشنل مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہا ہوں، اب میں دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا، میں کبھی ان حالات میں کھیل کو خیرباد نہیں کہنا چاہتا تھا لیکن حالات نے مجبور کردیا۔بائوچر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 999شکار کیے، ٹیسٹ میں 532 کیچ اور23 اسٹمپڈ، ون ڈے میں 403 اور 22 جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 18کیچ اور ایک اسٹمپڈ ان کے نام پر درج ہیں۔
Load Next Story