شاہ رخ خان کو سخت ذہنی دباؤ سے نکلنے میں کس نے مدد فراہم کی

2019 میں فلم ’زیرو‘ کے باکس آفس پر ناکام ہونے کے بعد شاہ رخ خان تین برس تک فلموں سے دور رہے


ویب ڈیسک September 17, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ بلاک بسٹر 'پٹھان' کی شوٹنگ کے پہلے دن وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور اسے دور کرنے کیلئے ان کے بیٹے آریان نے ان کی مدد کی تھی۔

2019 میں فلم 'زیرو' کے باکس آفس پر ناکام ہونے کے بعد شاہ رخ خان تین برس تک فلموں سے دور رہے اور جب 'پٹھان' کی شوٹنگ کا آغاز ہوا تو وہ سخت ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

اداکار نے بتایا کہ جب وہ پہلے دن 'پٹھان' کے سیٹ پر گئے تو بہت مختلف قسم کے جذبات کا شکار تھے اور انہیں شک تھا کہ تین برس کے وقفے کے بعد وہ بہتر پرفارمنس نہیں دے سکیں گے۔




انہوں نے بتایا کہ ان کے بچوں کا کہنا تھا وہ شاہ رخ خان کے سپراسٹار والے دنوں سے آگاہ ہیں لیکن چھوٹے بھائی کو کبھی ایسی خوشی نہیں ملی چناں چہ اداکار کو اپنی اگلی پانچ فلموں میں سخت محنت کرنی چاہئے تاکہ ابرام کو بھی یہ خوشی مل سکے۔

اداکار کی سخت محنت رنگ لے آئی اور وہ انڈیا کے واحد اداکار بن گئے ہیں جن کی دو فلموں نے ایک برس کے اندر 500 کروڑ کا سنگ میل حاصل کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں