اجے دیوگن اکشے کمار اور رنویر سنگھ کی فلم ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کا آغاز

فلم میں دیپیکا پڈوکون ’لیڈی سنگھم‘ کا کردار نبھائیں گی جبکہ فلم میں ولن کے روپ میں ارجن کپور سامنے آئیں گے

فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ کے نامور فلمساز روہت شیٹھی کی نئی فلم 'سنگھم اگین' کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا جس میں اجے دیوگن، اکشے کمار اور رنویر سنگھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

فلم کی شوٹنگ کے آغاز کے موقع پر خصوصی تقریب یش راج فلمز کے ممبئی اسٹوڈیو میں منعقد کی گئی جس میں فلم کے مرکزی کرداروں نے بھی شرکت کی۔

انسٹاگرام پر تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکار اجے دیو گن نے لکھا کہ 12 برس قبل انہوں نے انڈین سینما کو اس کی سب سے بڑی پولیس یونیورس دی اور اب وہ نئے جذبے اور جوش کے ساتھ 'سنگھم اگین' میں واپس آرہے ہیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Rohit Shetty (@itsrohitshetty)






روہت شیٹھی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ سنگھم فرنچائز ایک پولیس یونیورس بن جائے گی اور اب وہ پانچویں فلم کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ 'سنگھم اگین' بنانے میں اپنی جان لگا دیں گے بس انہیں لوگوں کے پیار اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ فلم میں دیپیکا پڈوکون 'لیڈی سنگھم' کا کردار نبھائیں گی جبکہ فلم میں ولن کے روپ میں ارجن کپور سامنے آئیں گے۔
Load Next Story