بھارت اوباش نوجوانوں کی حرکت نے17 سالہ طالبہ کی جان لے لی ویڈیو وائرل

پولیس نے اوباش نوجوانوں کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک September 17, 2023
پولیس نے اوباش نوجوانوں کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا، فوٹو: ویڈیو گریب

بھارتی میں 2 اوباش نوجوانوں نے سائیکل سوار 17 سالہ طالبہ کو دوپٹا (اسکول کی وی) کھینچ کر سڑک پر گرا دیا اور پیچھے سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل نے لڑکی کو کچل دیا جب کہ پولیس نے ڈرامائی انداز سے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے علاقے امبیڈکرنگر کی مصروف شاہراہ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اسکول سے گھر سائیکل پر جانے والی 17 سالہ طالبہ کو کچل دیا۔

یہ سمجھا جا رہا تھا کہ یہ معمول کا کوئی حادثہ ہے لیکن طالبہ کی سہیلی نے پولیس کو بتایا کہ نینسی پاٹل کو دو اوباش لڑکوں نے سائیکل سے گرایا اور بدقسمتی سے پیچھے سے آنے والی موٹر سائیکل نے کچل دیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ 17 سالہ نینسی اور اس کی سہیلی الگ الگ سائیکلوں میں اسکول سے واپس گھر جا رہی ہیں۔ اتنے میں دو موٹر سائیکل سوار نینسی کے اسکول یونی فرم کی وی کو کھینچتے ہیں۔



نینسی سائیکل پر توازن برقرار نہیں رکھ پاتی اور اسی دوران پیچھے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا جاتی ہے۔ طالبہ کی موقع پر ہی ہلاکت ہوجاتی ہے۔

پولیس نے سی سی ٹیی وی فوٹیجز کی مدد سے اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا اور ان کو طبی معائنے کے لیے اسپتال لیکر جا رہی تھی کہ اس دوران ملزمان نے پولیس نے اسلحہ چھین لیا۔

اوباش نوجوانوں نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر دوسرے پولیس اہلکار نے ان کی ٹانگوں پر گولیاں ماریں جس سے وہ زخمی ہوکر گر پڑے۔ ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

طالبہ کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ہفتہ قبل انہوں نے اوباش نوجوانوں کی شکایت پولیس چوکی میں جاکر کی تھی لیکن پولیس اہلکاروں نے کچھ نہیں کیا اور آج میری بیٹی مجھ سے ہمیشہ کے لیے دور چلی گئی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں