جسٹن بیبر کی پاکستانی فیشن برانڈ کے کپڑوں میں تصویر وائرل

گلابی رنگ کے عمدہ کڑھائی والے لباس کو ڈیزائنر فروا زاہد نے تخلیق کیا ہے جو کہ ’راستہ‘ کی ٹیم کا حصہ ہیں


ویب ڈیسک September 17, 2023
فوٹو : فائل

عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر کی پاکستانی برانڈ 'راستہ' کے کپڑوں کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

پاپ آئیکون کے نئے انتخاب نے فیشن انڈسٹری میں ہلچل مچادی اور مداحوں کو اپنے پسندیدہ گلوکار کا نیا لباس بہت پسند آیا ہے۔

جسٹن بیبر نے پاکستانی برانڈ 'راستہ' کے نئے کلیکشن میں سے کڑھائی والی گلابی رنگ کی شرٹ پہنی جس پر سفید پھول بنے ہوئے ہیں۔

justin bieber

گلابی رنگ کے اس عمدہ کڑھائی والے لباس کو ڈیزائنر فروا زاہد نے تخلیق کیا ہے جو کہ 'راستہ' کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد پاکستانی برانڈ نے بھی انسٹاگرام پر اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے اپنی کامیابی قرار دیا ہے۔

پاکستانی فیشن عالمی سطح پر اپنی خاص شناخت بنارہا ہے اور اکثر معروف شوبز شخصیات پاکستانی ڈیزائنروں کے لباس میں نظر آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں