ورلڈکپ کیلیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان بین اسٹوکس کی واپسی

اسٹار فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر انگلش اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے


ویب ڈیسک September 17, 2023
فوٹو: فائل

کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ٹیم میں آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے۔

کرکٹ پاکستان ڈاٹ کوم کے مطابق آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹیم میں آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے، اس کے علاوہ نوجوان بلے باز ہیری بروک کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اگرچہ ہیری بروک کی کارکردگی غیرمعمولی نہیں رہی مگر انٹرنیشنل کرکٹر کے طور پر ان کی تیزرفتار پیشرفت نے اسکواڈ میں ان کی جگہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: بین اسٹوکس کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان

اسٹار فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر انگلش اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ نیوزی لینڈ کی سیریز میں ایک میچ کھیلنے والے اسپنر عادل رشید بھارت جانے والے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

ورلڈ کپ کے لیے انگلش اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا: جوز بٹلر ( کپتان )، معین علی، گس ایٹکنسن، جونی بیئراسٹو، سام کرین، لیام لیونگسٹون، ڈیوڈ ملن، عادل رشید، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، مارک وڈ اور کرس ووکس۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں