پاکستان ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر واپس آگیا

بھارت دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر براجمان


ویب ڈیسک September 17, 2023
فوٹو: فائل

پاکستان ایک بار پھر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر واپس آگیا۔

اتوار کو جنوبی افریقا کیخلاف پانچویں ون ڈے میچ میں 122 رنز سے شکست کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم او ڈی آئی رینکنگ میں پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلی گئی جبکہ پاکستان واپس نمبر ون پر آگیا۔

سری لنکا کیخلاف ایشیا کپ کے فائنل میں فتح کے باوجود بھارت کا ورلڈ کپ سے قبل ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے کا خواب پورا نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو رینکنگ میں پھر نمبر ون بننے کا موقع مل گیا

ranking

ایشیا کپ میں سری لنکا سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پہلی پوزیشن سے تیسرے نمبر پر چلی گئی تھی جس سے بھارت کو ٹاپ پر پہنچنے کا نادر موقع میسر آیا تھا تاہم اس کے لیے ضروری تھا کہ آسٹریلیا جنوبی افریقہ سے میچز ہار جائے اور بھارت بنگلہ دیش اور سری لنکا کیخلاف میچز میں کامیاب ہو۔

آسٹریلیا جنوبی افریقا کیخلاف چوتھا اور پانچواں ون ڈے تو ہار گیا مگر سری لنکا کو ایشیا کپ کے فائنل میں ہرانے والی بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف ٹورنامنٹ کے سپر فور میچ شکست سے دوچار ہوگئی تھی جس کی وجہ سے بھارت کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سری لنکا کو شکست دیکر ایشیا کپ جیت لیا

فی الحال پاکستان اور بھارت دونوں کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 115 پوائنٹس کی ریٹنگ ہے تاہم پاکستان اعشاریہ پوائنٹس کی برتری کے ساتھ آگے ہے۔ آسٹریلیا 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر چلا گیا ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا 22 ستمبر سے تین میچوں کی سیریز میں ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گے جہاں انہیں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع ملے گا جبکہ پاکستان ورلڈ کپ سے قبل کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلے گا۔

بھارت اور آسٹریلیا کا پہلا میچ 22 ستمبر کو موہالی، دوسرا میچ 24 ستمبر کو اندور اور تیسرا میچ 27 ستمبر کو بڑودہ میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |