لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار بابا لاڈلا مارا گیا
بابا لاڈلا پاکستان اور ایران کی سرحد عبور کررہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بن گیا،ذرائع
لیاری گینگ وار کا انتہائی اہم مطلوب ملزم نور محمد عرف بابا لاڈلا پاک ایران سرحد عبور کرتے ہوئے مارا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب ملزم نور محمد عرف بابا لاڈلا پاکستان اور ایران کی سرحد عبور کررہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بابا لاڈلا کو 3 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
بابا لاڈلا کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن کےدوران اپنے ساتھیوں سمیت روپوش ہوگیا تھا، بابالاڈلا پولیس کو قتل،اقدام قتل سمیت متعدد سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا جبکہ مختلف عدالتوں نے متعدد بار اس کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے،ملزم کی عدم گرفتاری کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے بابا لاڈلا کے سر کی قیمت مقرر کی گئی تھی۔