حكومت نے گوانتاناموبے جیل سے پاكستانی قیدیوں کی واپسی كی كوششیں شروع كردیں

یہ قیدی گوانتاناموبے میں طویل مدت سے انتہائی غیرانسانی حالات میں قید كاٹ رہے ہیں

چوہدری نثارعلی نے وزارت خارجہ كے ذریعے امریكی حكومت كو ان پاكستانی قیدیوں كو واپس پاكستان لانے كا مطالبہ كرنے كی ہدایت كردی ہے۔ فوٹو: فائل

حكومت نے امریكی قید خانے گوانتاناموبے میں قید 5 پاكستانی شہریوں كو وطن واپس لانے كے لیے كوششوں كا آغاز كردیا ہے۔


وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارت خارجہ كے ذریعے امریكی حكومت كو ان پاكستانی قیدیوں كو واپس پاكستان لانے كا مطالبہ كرنے كی ہدایت كردی ہے، ذرائع كے مطابق یہ قیدی گوانتاناموبے میں طویل مدت سے انتہائی غیرانسانی حالات میں قید كاٹ رہے ہیں جن میں سیف اللہ پراچہ، ماجد خان، غلام احمد ربانی، محمد احمد ربانی اور عمار علی بلوچی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بدنام زمانہ گوانتاناموبے میں 6 پاکستانی قید تھے جن میں سے ایک کو 2011 میں سفارتی کوششوں کے باعث رہا کردیا گیا تھا تاہم 5 پاکستانی قیدی بدستور اسیر ہیں۔
Load Next Story