کراچی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
ملزمان سے تین پستول، تین لاکھ سے زائدمالیت کے چھینے ہوئےموبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی، ایس ایچ او سعودآباد
سعود آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او سعود آباد محمد علی نیازی نے بتایا کہ ملزمان سے تین پستول ، تین لاکھ سے زائد مالیت کے چھینے ہوئے موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ریاض ، عظیم اور غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے تفتیش میں بیشر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔
ایس ایچ او سعود آباد کے مطابق گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جو ماضی میں بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔