پٹرول کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائےاے این پی

عوامی حکومت کے دعویدار عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو مشکلات میں اضافہ بھی نہ کریں۔

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

GILGIT:
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا سیل باچا خان مرکز سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام پر ظلم ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔


انھوں نے کہا کہ ہر ہفتے پٹرول کی قیمت میں اضافے اور اس کے نتیجے میں ہونیوالی مہنگائی سے عوام پہلے ہی پریشان تھے جبکہ اب ان کی زندگی مزید اجیرن کر دی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اوگرا ہر ہفتے مرکزی وزارت خزانہ سے قیمتوں میں اضافے کی منظوری حاصل کرلیتا ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ایک قدرتی امر ہے، صوبائی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا جس کا اثر براہ راست عوام پر پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ اے این پی اس اضافے کو مسترد کرتی ہے انھوں نے کہا کہ اگر عوامی حکومت کے دعویدار عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو ان کی مشکلات میں اضافہ بھی نہ کرے، انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو ہر ہفتے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا ڈرامہ بند کردینا چاہیے اور پٹرول پر ٹیکس کی مد میں کی جانے والی وصولی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دے ۔
Load Next Story