محمد سراج نے انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو دے دی
ایشین کرکٹ کونسل نے بھی گراؤنڈز اسٹاف کے لیے 50 ہزار امریکی ڈالرز کا اعلان کیا
بھارتی پیسر محمد سراج نے انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو دے دی۔
ایشیا کپ فائنل میں بھارتی فتح کے ہیرو فاسٹ بولر محمد سراج نے انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو عطیہ کردی، اس کے علاوہ ایشین کرکٹ کونسل نے بھی گراؤنڈز اسٹاف کے لیے 50 ہزار امریکی ڈالرز کا اعلان کیا، پورے ایونٹ کے دوران بارش مسلسل خطرہ بنی رہی اس دوران کئی بار گراؤنڈ اسٹاف نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے میدان کو دوبارہ کھیل کے قابل بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں بننے والے ریکارڈز
سراج نے کہا کہ گراؤنڈ اسٹاف بجا طور پر اس کا حقدار ہے، فائنل بارش کے سبب تاخیر کا شکار ہوا تھا۔ سپر فور میں سب سے زیادہ بارش نے پاکستان اور بھارت کے میچ کو کیا جوکہ ریزرو ڈے پر مکمل کیا گیا، فائنل کیلیے بھی پیر کا دن ریزرو رکھا گیا تھا تاہم اس کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ پاک بھارت میچ کیلیے ریزرو ڈے مختص کرنے پر اے سی سی کو مسلسل تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔