ورلڈکپ قومی اسکواڈ پر مشاورت مکمل

کپتان اور سلیکشن کمیٹی کا انجرڈ پلیئرز کے متبادل پرغور، اسپنر ابرار بھی ریڈار پر آگئے


Sports Desk September 18, 2023
مشاورت مکمل ہونے پر ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان 2 سے 3 روز میں کیا جاسکتا ہے۔ فوٹو: گیٹی امیجز

بھارت میں آئندہ ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلیے قومی اسکواڈ کی مشاورت مکمل ہوگئی جب کہ زیادہ تبدیلیاں کرنے سے گریز کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق کپتان بابراعظم اور سلیکشن کمیٹی نے میگا ایونٹ کے لیے قومی اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت مکمل کر لی، جس میں فٹنس مسائل کا سامنا کرنے والے کھلاڑیوں کے متبادل ناموں پر غور کیا گیا، ایشیا کپ میں ناکام رہنے والے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے البتہ اسپنر ابرار احمد ریڈار پر آگئے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق اور کپتان بابراعظم پیر کو بورڈ چیف ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے، دوسری جانب بورڈ چیف ورلڈکپ اسکواڈ کے حوالے سے سابق کپتانوں اورکرکٹرز سے بھی مشاورت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ؛ قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی افواہیں جھوٹ نکلیں

یہ مشاورت مکمل ہونے پر ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان 2 سے 3 روز میں کیا جاسکتا ہے، انجری کے باعث قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

نسیم شاہ ایشیاکپ کے دوران بھارت سے میچ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے کا اہم میچ بھی نہیں کھیل سکے، بابراعظم امید ہے کہ نسیم شاہ ورلڈ کپ تک فٹ ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں