غیر ملکی سگریٹس کی بڑی مقدار کراچی ترسیل کی کوشش ناکام
کوئٹہ سے آنے والی بس سے مجموعی طور پر 4 کروڑ 16لاکھ کی اسمگل شدہ برآمد ہوئیں
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت موچکو چیک پوسٹ پرکارروائی کے دوران غیرملکی سگریٹس کی بڑی مقدار کے ساتھ دیگر اسمگل شدہ اشیا کی کراچی ترسیل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔
کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کوئٹہ سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیا کو کراچی پہنچانے کی کوشش کی جائے گی جس پر کلکٹر انفورسمنٹ باسط مقصود عباسی نے اسسٹنٹ کلکٹر امان صادق کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی اور آر سی ڈی ہائیوے کے مختلف حصوں میں سادہ لباس اہلکار تعینات کیے گئے جنھوں نے کوئٹہ سے آنے والی بسوں ٹرکوں اور ٹرالرز کی سخت نگرانی کی۔
یہ بھی پڑھیں: موچکو چیک پوسٹ؛ اسمگل شدہ انڈین گٹکے اور نسوار کی بڑی مقدار ضبط
گزشتہ شام حکام کو کوئٹہ سے آنیوالی بس مشکوک نظر آئی کیونکہ اس بس پر اے ایف آر 2023 کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی حکام نے اس بس کو روک جب اس میں بنے ہوئے خفیہ خانوں کی تلاشی لی تو بس سے مجموعی طور پر 4 کروڑ 16 لاکھ مالیت کی اسمگل شدہ برآمد ہوئیں،
برآمد ہونے والی اشیا میں مختلف غیرملکی برانڈز 22540 پیکٹ سگریٹس، انڈین گٹکے کے 59600 پاؤچز، انڈین نسوار کے 2600 پائوچز اور 2 کلو مضر صحت چھالیہ برآمد کی گئی۔