عالمی کپ کے لیے پاکستان ٹیم میں چھیڑ چھاڑ کا وقت نہیں مصباح الحق

ایشیا کپ میں پاکستان کی شکست پر کسی ایک کو موردالزام ٹھہرانا درست نہیں، سابق کپتان


Sports Reporter September 18, 2023
ایشیا کپ میں پاکستان کی شکست پر کسی ایک کو موردالزام ٹھہرانا درست نہیں، سابق کپتان

سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ عالمی کپ کے لیے پاکستان ٹیم میں چھیڑ چھاڑ کا وقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان عالمی کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا،ایشیا کپ جیت کر بھارتی ٹیم مضبوط بن کر سامنے آئی ہے،پاکستان کی کارکردگی کا رونا رونے والے سری لنکا کو دیکھیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں پاکستان کی شکست پر افسوس ضرور ہوا لیکن کسی ایک کو موردالزام ٹھہرانا درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 228 رنزسے شکست صرف کپتان کہ وجہ سے نہیں ہوٸی،آپ کی پوری ٹیم کو شکست ہوٸی ،غلطیاں ہوٸی ہیں، لیکن یہی ٹیم بہتر ہے،تاہم ہمیں اپنی پرفارمنس بہتر کرنی ہے،اس ناکامی سے پاکستان کا اعتماد ضرور متاثر ہوا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم ہمیشہ مشکل حالات سے باہر نکلی ہے،مجھے امید ہے یہی ٹیم عالمی کپ میں بہتر کرے گی۔

مصباح نے کہا کہ قومی ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے جواب سلیکشن کمیٹی دے گی،ہمارا اسپن کا شعبہ درست طریقے سے پرفارم نہیں کرسکا،کھلاڑیوں میں کمی نہیں ہے لیکن بہتری کی گنجاٸش ہے، ان ہی پلیٸرز نے ماضی میں بھی پرفارم کرکے دکھایا ہے ،بھارت کی ٹیم اس وقت بہت اچھی ہے،ورلڈکپ ایک نیا ایونٹ ہے، کنڈیشن مشکل ہوگی، 100 سال بعد بھی پاکستان ہارے گا تو آپ مجھ پر ڈال دیں گے ۔

سابق کپتان نے کہا کہ بھارت کی کنڈیشنز پاکستان کو سپورٹ کرے گی، بھارت میں پاکستانی بیٹنگ کو سپورٹ ملے گی،مکی آرتھر اگر انگلینڈ میں بیٹھے ہیں تو یہ سوال نجم سیٹھی سے کرنا چاہیے،اس وقت صورتحال ایسی ہے کہ اب زیادہ تبدیلی نہیں کرسکتے ،اگر زیادہ تبدیلی کریں گے تو ٹیم کا ماحول خراب ہوجاٸے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بری پرفارمنس پر پینک بٹن نہ دباٸیں ،یہی شاداب خان تھا جس نے ماضی میں پرفارمنس دی ہے،یہی ٹیم نمبر ون بھی بنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں