امریکا کا کروڑوں ڈالرز مالیت کا گمشدہ جنگی طیارے کا ملبہ مل گیا
ریڈار کو دھوکا دینے والے اسٹیلتھ جنگی طیارے سے پائلٹ سے چھلانگ لگادی تھی لیکن طیارے کا کوئ سراغ نہ مل سکا
امریکا کا کروڑوں ڈالرز مالیت کے اسٹیلتھ جنگی طیارے کا ملبہ ولیمزبرگ کاؤنٹی سے مل گیا جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ آٹو موڈ پر ہونے کی وجہ سے طیارہ اب بھی محو پرواز ہوگا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کا اسٹیلتھ جنگی طیارہ ایف-35 جنوبی کیرولینا میں اتوار کے روز لاپتا ہوگیا تھا۔ پائلٹ نے فنی خرابی پیدا ہونے کے باعث طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی تھی۔
خود کار موڈ پر ہونے کے باعث جنگی طیارے نے کافی دور تک پرواز جاری رکھی تھی اور پائلٹ کی نظروں سے اوجھل ہوگیا تھا۔ طیارے کے غائب ہونے کے بعد اس کی تلاش کا کام شروع کیا گیا تھا۔
اسٹیلتھ طیارے میں ریڈار کو دھوکا دینے کی صلاحیت ہوتی ہے اس لیے طیارے کو تلاش کرنے میں ناکامی کا سامنا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وزارت دفاع نے عوام سے طیارے کو ڈھونڈنے میں مدد کی اپیل بھی کی تھی۔
اس اپیل کا خاطر خواہ فائدہ ہوا اور آج طیارے کا ملبہ ولیمزبرگ کاؤنٹی سے مل گیا۔