پرویز الہی کی اہلیہ بیٹے اور بہو کی کرپشن کیس میں ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ کا پٹیشنرز کو سات دنوں میں لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا پٹیشنرز کو سات دنوں میں لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنچاب چوہدری پرویز الہی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی اینٹی کرپشن لاہور کے مقدمے میں 7 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کردیے۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ان چیمبر سماعت کی۔ درخواست گزار اپنے وکیل کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزاروں کو سیاسی انتقام کا سامنا ہے درخواست گزاروں کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکیں۔


ہائیکورٹ نے پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی، بیٹے راسخ الہی اور بہو زارا علی کی 20 ،20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پٹیشنرز کو سات دنوں میں لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ ان افراد کیخلاف لاہور میں 19 جولائی 2023 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Load Next Story