پی ٹی آئی کے اسیر رہنما عباد فاروق کا بیٹا عمار انتقال کرگیا
عمار عباد ذہنی مرض میں مبتلا ہوکر والد کی یاد میں روتا رہتا تھا
تحریک انصاف کے اسیر رہنما میاں عباد فاروق کا کم سن بیٹا عمار علالت کے باعث انتقال کرگیا۔
عباد فاروق کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کا 9 سالہ بھتیجا اپنے والد کی گرفتاری پر ذہنی مرض میں مبتلا ہوا اور پھر مسلسل اُس کی طبیعت خراب ہوتی رہی، جس کے بعد آج وہ انتقال کرگیا۔
انہوں نے بتایا کہ عمار عباد ذہنی مرض میں مبتلا ہوکر والد کی یاد میں روتا رہتا تھا۔ بچے کی نماز جنازہ آج رات ادا کی جائے گی جبکہ تدفین منشی اسپتال قبرستان میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عباد فاروق کا عمران خان کیساتھ کھڑے رہنے کا اعلان
قبل ازیں عباد فاروق نے جیل سے عمار کی ہمت بندھائی تھی اور پریشان نہ ہونے کا پیغام دیا تھا۔
واضح رہے کہ پی پی 149 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرعباد فاروق نو مئی واقعہ کیس میں جیل میں قید ہیں۔