ایک ہفتے میں ہی بہت سمجھدار اور مضبوط بن گئی ہوں مشتی

تنقید ہی کسی کو مضبوط اور کام میں مزید بہتری لانے کا موقع دیتی ہے، ’’کانچی‘‘ کی ریلیز کے بعد میری زندگی بدل گئی


Showbiz Desk May 14, 2014
سبھاش گھئی جیسا استاد ملنا خوش قسمتی ہے، ان کے ساتھ مزید فلمیں کروں گی، ایک فلم میں سلمان خان کے ساتھ کام کررہی ہوں، مشتی فوٹو : فائل

سبھاش گھئی کی فلم کانچی سے بالی ووڈ میں اپنا کیرئیر شروع کرنیوالی اداکارہ مشتی کا کہنا ہے کہ اپنی فلم کی ریلیز کے بعد ایک ہفتے نے ہی پہلے سے زیادہ سمجھدار اور مضبوط بنا دیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگالی حسینہ کی بالی ووڈ میں پہلی فلم باکس آفس پر زیادہ بزنس نہیں کرسکی اور اسے فلمی ناقدین کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا سبھاش گھئی کی ایک اور فلم میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ ایک انٹرویو کے دوران مشتی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی تنقید ہی کسی کو مضبوط اور کام میں مزید بہتری لانے کا موقع دیتی ہے مجھے بھی کانچی کی ریلیز کے ایک ہفتہ کے دوران ہونے والی تنقید نے ہی نہ صرف مضبوط بنایا ہے بلکہ پہلے سے زیادہ سمجھدار بھی بناڈالا ہے۔

میرے لیے یہ بہت حیرت انگیز ہے کہ صرف ایک ہفتہ ہی انسان کی پوری زندگی تبدیل کردیتا ہے اور اب میں خود کو حقیقت میں بڑی ہوتے محسوس کررہی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں سبھاش گھئی کی نئی دریافت کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک سال کے دوران میں نے ''کانچی'' کے علاوہ کچھ نہیں کیا مگر ایک مرتبہ تو ناقدین کی باتوں نے مجھے توڑ کر رکھ دیا تھا اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ میرے اندر ایک خلا سا ہے جو کبھی پورا نہیں ہوگا مگر اس کے باوجود ساتھیوں کے سمجھانے اور حوصلہ دینے پر مجھے میں آگے بڑھنے کی ہمت پید اہوئی ہے اور میں حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں مشتی نے بتایا کہ غیر منصفانہ طور پر میرا موازنہ فلم ''تال'' میں ایشوریا رائے کی اداکاری سے کیا گیا حالانکہ کانچی میں میرا کردار گاؤن کی ایک لڑکی کا تھا نہ کہ ایک شہر کی لڑکی کاجو اپنی آواز کو لوچ دار بنانا اور لوگوں کو ادائیں دکھانا جانتی ہے۔

میں نے وہی کچھ کیا جو مجھے ہدایتکار سھباش گھئی کہتے تھے۔کانچی میری پہلی فلم تھی اور اس وقت سیکھ رہی تھی اور اب بھی ایسا ہی ہے میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے سبھاش گھئی جیسا استاد ملا ہے میں نے اب تک جنتی بھی اداکاری کی ہے ان ہی سے سیکھی ہے سبھائی گھئی کے ساتھ مزید فلمیں کرنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنی پہلی ہی فلم پر تنقید کے بعد انھیں چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کروں گی۔

میرا ان کے ساتھ تین فلموں کا معاہدہ ہے جن میں سے ایک فلم میں میں سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ ہیروئن کا کردار کررہی ہوں اس کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہوجائے گی امید ہے یہ فلم میرے کیرئیر کی بہترین اور کامیاب فلم ثابت ہوگی ایک سوال کے جواب پرمشتی نے کہا کہ مجھے بہت سی بنگالی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہے اس کے باوجود میں اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانے کے لیے ممبئی کو ہی ترجیح دوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں