واٹس ایپ نے اشتہارات سے متعلق خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا

بین الاقوامی جریدے کی خبر کے مطابق واٹس ایپ پر آمدنی میں اضافے کے لیے اشتہارات متعارف کرائے جانے کا امکان ہے

میٹا کی انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پلیٹ فارم پر اشتہارات چلانے کی خبروں کومسترد کر دیا۔

فائنینشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میٹا کی جانب سے واٹس ایپ پر آمدنی میں اضافے کے لیے پلیٹ فارم پر اشتہارات متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

سربراہ واٹس ایپ وِل کیتھ کارٹ نے اپنی ایکس پوسٹ میں دعوے کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خبر جھوٹ ہے۔ کمپنی ایسا نہیں کر رہی۔
Load Next Story