راجستھان میں ایک اور طالبہ کی خودکشی رواں برس تعداد 26 ہوگئی
یہ گزشتہ دو ہفتوں میں خودکشی کا دوسرا اور پچھلے دو مہینوں میں 8 واں واقعہ ہے، پولیس
راجستھان کی ایک اور طالبہ نے خودکشی کرلی جس کے بعد رواں سال خود کشی کرنے والے طلبہ کی تعداد 26 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق راجستھان کے کوٹا میں ایک نابالغ لڑکی نے خودکشی کی۔ پولیس کے مطابق یہ گزشتہ دو ہفتوں میں خودکشی کا دوسرا اور پچھلے دو مہینوں میں 8واں واقعہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکی کوٹا کے وگیان نگر علاقے میں رہتی تھی اور وہ اتر پردیش کے مہو شہر کی رہنے والی تھی۔ پولیس کے مطابق نئے کیس کے ساتھ رواں برس طلبہ کی خودکشی کے واقعات کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔ْ