کراچی اسٹریٹ کرائم میں ملوث خاتون دو ساتھیوں سمیت گرفتار

سپر مارکیٹ تھانے سے اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان کو حراست میں لیا، اسلحہ، لوٹی گئی رقم، موبائل فونز برآمد


Munawar Khan September 18, 2023
فوٹو ایکسپریس

شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

سپر مارکیٹ پولیس نے چیکنگ کے دوران کار میں سوار 2 ملزمان کو ان کی ساتھی ملزمہ سمیت گرفتار کرلیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، لوٹی گئی نقدی ، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

ایس ایچ او سپر مارکیٹ اخلاق احمد نے بتایا کہ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران سیفد رنگ کی کرولا کار میں سوار 2 ملزمان سیع علی اور احمد کو ان کی ساتھی ملزمہ سعدیہ کو گرفتار کر کے تلاشی کے دوران 2 ٹی ٹی پستول لوڈ میگزین، 5 موبائل فونز ، 3 گھڑیاں اور 3 پرس برآمد کر کے کار کو قبضے میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران ایک ملزم قاسم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش میں پولیس چھاپے ما رہی ہے، گرفتار ملزمان لیاقت آباد جبکہ گرفتار ملزمہ شاہ فیصل گرین ٹاؤن کی رہائشی ہے جبکہ برآمد کی جانے والی کار لیاقت آباد سے رینٹ پر حاصل کی گئی تھی۔

گرفتار ملزمان نے چند روز قبل تیموریہ کے علاقے میں ایک شہری سے 125 موٹر سائیکل، 9 ہزار روپے نقدی اور پرس چھینا تھا، جس میں اے ٹی ایم کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس شناختی کارڈ موجود تھا وہ ملزمان کے قبضے سے مل گئے ہیں۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ چھینی گئی موٹر سائیکل ان کے فرار ہونے والے ساتھی قاسم کے پاس ہے جو کہ بفرزون کا رہائشی ہے ۔ ملزمان مزید بتایا کہ تیموریہ میں جس شہری سے لوٹ مار کی گئی تھی اس نے بھی گرفتار ملزمان کو شناخت کرلیا ہے تاہم پولیس نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں